مستنصر حسین تارڑ اردو میں بہت زیادہ پڑھے جانے والے ادیب ہیں۔ انکی کتابیں زیادہ تر سفر نامے ہيں اور یہ یورپ مشرق وسطی اور شمالی پاکستان کی سیاحت پر مشتمل ہیں۔
مستنصر کا آبائی تعلق گجرات سے ہے لیکن اس وقت لاہور میں رہتے ہیں۔ ٹی وی ڈراموں میں کام بھی کیا ہے۔ آجکل اخبار جہاں میں ہفتہ وار کالم لکھتے ہیں۔اس کے علاوہ ناول کے حوالے سے بھی وہ ایک اہم نام ہے۔ انہوں نے بہاؤ اور راکھ جیسے شہر آفاق ناول تخلیق کیے۔ اس کے علاوہ ٹی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔ پی ٹی وی نے جب پہلی مرتبہ صبح کی نشریات آج کے نام سے شروع کی تو مستنصر حسین تارڑ نے ان نشریات کی کئی سال تک میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔
“نیو یارک کے رنگ” مستنصر حسین تارڑ کا ایک غیر مطبوعہ اور نیا سفر نامہ ہے۔ یہ سفر نامہ انہوں نے خاص طور پر “جناح” کے لیے تحریر کیا ہے۔ اس سفرنامے میں وہ امریکہ کے مقامات اور وہاں پیش آنے والے واقعات کا تذکرہ جس خوبصورتی سے کرتے ہیں ادب میں اس سے قبل اس کی مثال نہیں ملتی … آئیے نیو یارک کے رنگوں میں کھو جائیں ……..